موجودہ سیاسی صورتحال، مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس آج طلب

07-20-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی قیادت میں تمام لیگی رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے ، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت سینئر صوبائی وزیر بھی شامل ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے تمام سینئر قیادت کو لاہور طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن لیگل ٹیم پارٹی صدر کو موجودہ قانونی صورتحال پر بریفنگ دے گی، اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے سمیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے مشاورت کی جائے گی ، تمام رہنماؤں کی مشاورت کے بعد پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔