شمالی چھاؤنی: محلے داروں کا جھگڑا، فائرنگ سے 8 افراد زخمی

07-20-2024

(ویب ڈیسک) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں محلے داروں کا جھگڑا، ایک فریق نے فائرنگ کر کے 8 افراد کو زخمی کر دیا ۔

پولیس کے مطابق واقع صدر بازار میں پیش آیا، جہاں جھگڑے کے دوران ایک فریق نے فائرنگ کر کے دوسرے فریق کے 8 افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔  ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سخاوت، صفدر، واجد، سلیم اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزم یوسف، حمزہ اور سبحان موقع سے فرار ہوگئے، جن کے خلاف متاثرہ شہری صفدر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔