سرکاری سکولوں میں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سکھانےکا فیصلہ

07-20-2024

(ویب ڈیسک) سرکاری سکولوں میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سکھانے کا فیصلہ، گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب بنائی جائے گی۔

سرکاری سکولوں میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سکھائی جائے گی۔ گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب کا آئندہ ہفتے افتتاح کریں گی۔ اس سے قبل گورنمنٹ گرلزہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لیب بنائی گئی۔ مذکورہ سکول میں بھی طالبات کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سکھائی جارہی ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کورس کی کامیابی کے بعد مذکورہ لیبز دیگر اضلاع کے سکولوں میں بھی بنائی جائیں گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق سرکاری سکولز کے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔