ویب سیریز ’برزخ‘ کی شوٹنگ میں جنات کی موجودگی محسوس کی: فواد خان
07-20-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انڈین ویب سیریز ’برزخ‘ کی شوٹنگ کے دوران جنات کی موجودگی محسوس کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے گلگت بلتستان کے ایک گھر میں موجود تھے اور وہاں چند ایسے کمرے بھی تھے جو ویران پڑے ہوئے تھے۔ فواد خان نے بتایا کہ وہان ایک کمرے میں لائٹ جلنا بجھنا شروع ہوگئی اور دوسرے کمروں میں بھی ایسا ہوا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں لگا شاید بجلی کا مسئلہ ہے لیکن ایسا کوئی ایشو نہیں تھا اور چار سے پانچ منٹ تک کمروں میں لائٹس جلتی بجھتی رہیں۔ ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیریز کی کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے۔ کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔