ندا ڈار کے 150 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز مکمل
07-19-2024
(لاہورنیوز) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اپنے 150 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز مکمل کرلیے۔
سری لنکا کے شہر دمبولا میں بھارت کیخلاف کھیلا جانیوالا ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا میچ ندا ڈار کے کیریئر کا 150 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہے۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی جانب سے ندا ڈار کو سوینئر دیا گیا، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کو ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی۔ اس سے قبل پاکستان کی کپتان ندا ڈار نے گزشتہ ماہ نارتھمپٹن میں انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔