لیگز کیلئے این او سی نہ ملنے پر احمد شہزادپی سی بی پر غصہ
07-19-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔
مقامی اسپوٹس پلیٹ فارم پر انٹرویو دیتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے غیر ملکی لیگز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے بورڈ پر جانبداری اور غیر منصفانہ طرز عمل کا الزام لگادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی دینے میں ہمیشہ ہچکچاہٹ کا شکار رہا ہے، من پسند یا اثر رسوخ کے حامل پلئیرز کو سب کچھ مل جاتا ہے جبکہ دیگر کرکٹرز این او سی کیلئے رُل رہے ہوتے ہیں۔ احمد شہزاد نے لیگ اسپنر شاداب خان کی خراب پرفارمنس کے باوجود انہیں این او سی دینے کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر وہ فوراً نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ مل گیا کیوں؟، کیا پی سی بی میں فیصلہ سازوں میں ان کے کچھ لوگ یا دوست شامل ہیں؟۔اوپنر نے کہا کہ پی سی بی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے سے روکنے کے بجائے انکی سمت بہتر کرنے پر دھیان دے۔