وزیرتعلیم کی ہر تحصیل میں 2 ٹیک ایجوکیشن سینٹرز، کورسز متعارف کرانے کی ہدایت
07-19-2024
(لاہور نیوز) وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب میں جاری مڈل ٹیک کے پائلٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی، میٹرک اور انٹر میں ٹیکنالوجی کورسز کے آغاز پر مشاورت اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا ان کورسز کی علاقے کے مطابق ڈیمانڈ کو بالخصوص مدنظر رکھا جائے، شمالی، جنوبی اور وسطی پنجاب کی الگ الگ مارکیٹ ڈیمانڈز اور ویلیوز ہیں۔ رانا سکندر حیات نے ٹیک ایجوکیشن کیلئے کورس اور مواد کی تیاری کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیرتعلیم نے کہا طلبہ کو آئی ٹی سمیت مختلف سکلز سکھانے پر بھرپور توجہ دی جائے، پہلے مرحلے میں 300 پبلک سکولوں کو ٹیک سکولز کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔