ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اہم بیٹھک، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر قانونی بریفنگ دی گئی

07-19-2024

(لاہور نیوز) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر قانونی بریفنگ دی گئی۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر ایاز صادق، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل شامل تھے، ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر قانونی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی، بانی پی ٹی آئی، سابق صدر اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت قانونی کارروائی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، پیپلز پارٹی نے مزید مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔