ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پرعزم
07-19-2024
(ویب ڈیسک ) اولمپئین ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اولمپئین جیویلین ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب پرویز اقبال سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی اور پیرس اولمپکس کیلئے تیاریوں سےمتعلق آگاہ کیا۔ارشد ندیم کا کہنا تھا بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ڈی جی پرویز اقبال نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں،ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاری کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کیں، امید ہے ارشد ندیم جیت کر پاکستان کے عوام کوخوشی دیں گے۔ملاقات میں ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے۔