رواں سال لاہور میں 4062 آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں

07-19-2024

(لاہور نیوز) شہریوں کی غفلت کے باعث آگ لگنے اور سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کمی نا آ سکی۔

رواں سال اب تک صرف سلنڈر پھٹنے اور گیس لیکج کے 219 واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں کئی جانیں جا چکی ہیں، صرف سلنڈر پھٹنے کے باعث اب تک 18 واقعات ہو چکے ہیں، اس سال آگ لگنے اور سلنڈر پھٹنے کے باعث کل 299 لوگ زخمی ہوئے۔ شہر لاہور میں سب سے زیادہ آگ لگنے کے 2614 واقعات شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئے، آگ لگنے اور سلنڈر پھٹنے کے باعث 163 انتہائی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے باعث اب تک 23 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں، گیس لیکج کے باعث آگ لگنے کے 201 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔