لیسکو کے4 اہلکار بجلی چوری، کرپشن کے جرم میں نوکری سے برخاست

07-19-2024

(لاہور نیوز) لیسکو کے 4 اہلکاروں کو بجلی چوری اور کرپشن کرنے کے جرم میں نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی برج اٹاری سب ڈویژن میں مظہر حسین شاہ میٹر ریڈر، عطااللہ لائن مین گریڈ ٹو کو ملازمت سے برخاست کیا گیا، اہلکاروں پربجلی چوری اورکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ایکسین کوٹ عبدالمالک نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔  دوسری جانب کریم پارک سب ڈویژن کے شبیر احمد لائن مین گریڈ ٹو اور اسسٹنٹ لائن مین ریاض خان کو بھی بجلی چوری اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ چیف لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ کرپشن اور بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکار میں فرق کئے بغیر سزائیں دی جا رہی ہیں،  بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہے، ہم لیسکو ریجن سے کرپشن اور بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں۔