مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی کلو 577 روپے پر پہنچ گیا

07-19-2024

(لاہور نیوز) مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 577 روپے مقرر کر دی گئی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا، گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 555 روپے فی کلو تھا، اس طرح مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 383 روپے کلو اور زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 257 روپے ہو گئے، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 255 روپے تھی۔ انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 96 روپے کلو، آلو کی قیمت83 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 135 روپے کلو اور سبز مرچ کی قیمت 105 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ادرک 620 روپے کلو، لہسن دیسی 375 روپے کلو، کھیرا دیسی 75 روپے کلو، میتھی 205، بینگن 110روپے کلو، پھول گوبھی 110 روپے اور شلجم 110 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ شملہ مرچ کی قیمت130،دیسی لیموں کی قیمت 320 روپے کلو، مٹر کی قیمت300 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 215 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 85 روپے کلو،کریلے کی قیمت 105 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق سیب کالا کولو 330 روپے کلو، آڑو 190 روپے کلو، آلو بخارا 205 روپے کلو، آم دوسہری 145روپے کلو، فالسہ 290 روپے کلو، لیچی 560 روپے کلو، جامن 170 روپے کلو دستیاب ہے۔