پی ٹی آئی قائدین کو جھوٹے مقدمات میں بے جا ملوث کیا گیا: زین قریشی

07-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قائدین کو جھوٹے کیسز میں بے جا ملوث کیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کا کہنا تھا کہ  شاہ محمود قریشی کے ساتھ پچھلے 48 گھنٹوں میں جو ہوا میں اس پر بات کرنا چاہتا ہوں، دو بار وزیر خارجہ رہنے والے شخص کو ہتھکڑیاں لگا کر کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود ان لوگوں نے پرواہ نہیں کی، ہم آج عدالت پیش ہو رہے ہیں تو کہا جا رہا ہے کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی مگر 5 لوگ ایسے ہیں جن کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو عجلت میں ٹرائل کی طرف لے جایا جا رہا ہے، اگر یہ کیس چلیں گے تو معلوم ہوگا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے، ہمیں صاف شفاف ٹرائل نہیں دیا جا رہا، شاہ محمود قریشی کا 19 دن کا ریمانڈ لیا گیا یہ اے ٹی سی لاہور کا سب سے لمبا چالان ہے۔