بی آر بی سے ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت ہو گئی

07-19-2024

(لاہور نیوز) بی آر بی نہر سے بوری بند لاش ملنے کا معاملہ، دو ماہ بعد فرانزک ٹیموں نے لاش کی شناخت کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سجاد عرف بگو نامی شہری کی ہے، سیالکوٹ کے رہائشی سجاد عرف بگو کو مارچ میں اغواء کیا گیا تھا ، اغواء کا مقدمہ قلعہ کالرہ سیالکوٹ میں درج ہے، سجاد عرف بگو کو اغواء کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا، قتل کے بعد سجاد عرف بگو کے سر کو کاٹ کر دھڑ سے الگ کیا گیا، نامعلوم لاش ملنے کے بعد تھانہ باٹا پور پولیس نے بھی قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ سجاد کو اس کے سگے بھائی نے جائیداد کے لئے قتل کیا۔