ون وے کی خلاف ورزی پر 24 ہزار 585 چالان

07-19-2024

(ویب ڈیسک) ون وے کی خلاف ورزی کرنا قانوناً جرم ہے، رواں سال کے دوران ون وے کی خلاف ورزی پر 24ہزار 585 چالان کر دیے گئے۔

سی ٹی او کے مطابق رواں سال ون وے یا رانگ وے  ڈرائیونگ کرنے پر 24ہزار 585 وائیلٹرز کو 2000'2000 کے چالان کئے گئے،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔  رواں سال ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی وجہ سے حادثات میں واضح کمی آئی ہے، ون وے کی خلاف ورزی ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ہے اور شہریوں سے استدعا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کرکے اچھے اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔