کورٹ فیس میں اضافہ، پنجاب بار کونسل کا آج ہڑتال کا اعلان

07-19-2024

(ویب ڈیسک) حکومت نے کورٹ فیس 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی جس پر وکلاٗ نے آج صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔

پنجاب بار کونسل کے عہداروں  کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کرکے ٹکٹ 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی ۔ پانچ سو روپے فی ٹکٹ ریٹ مقرر کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔  بار عہدیدار کا کہنا  تھا کہ ترامیم کے ذریعے ٹکٹ فیس بڑھانے سے سائلین ، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا ۔ کورٹ فیس میں اضافے پر وکلاء آج بروز جمعہ المبارک کو پنجاب بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے ۔حکومت کورٹ فیس میں اضافے کی ترمیم کے مکمل شیڈول کو فوری واپس لے۔