محرم کے جلوس کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 14 اہلکاروں کی معافی قبول
07-19-2024
(ویب ڈیسک) محرم کے جلوس کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 14 اہلکاروں کی معافی قبول ہوگئی، ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نے تمام اہلکاروں کو معاف کرنے کا حکم دیا ۔
شادمان جلوس کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب ہونے اہلکاروں کو معافی مل گئی ۔ معافی ملنے والے اہلکارتھانہ شادمان میں تعینات ہیں۔ بحال ہونے والوں میں لیاقت، امیر علی، مزمل، شیر افضل، علی فراز، شمشیر، عامر، طارق بشی، سہیل سجاد ، علی رضا، اعجاز، بلال، نوید شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 9 محرم کو ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا ۔