رمل علی کا مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار
07-19-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور رقاصہ رمل علی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ماڈل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے لیے بہت کچھ کر رہی ہیں، ان کی ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے بہت سے مسائل ہیں جس کے لیے وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔ رمل علی کا کہنا تھا مریم نواز سب کے مسائل حل کر رہی ہیں اور ہمارے مسائل بھی حل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اپنی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کریں گی۔