بابراعظم کی خراب فارم تاحال برقرار،نیٹس میں بھی عبید شاہ کی گیندوں کا سامنا نہ کرسکے

07-18-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی خراب فارم تاحال بحال نہ ہوسکی، نیٹس میں بھی فاسٹ باولرز کو کھیلنے سے قاصر رہے۔

وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے لگائے گئے کیمپ میں فاسٹ باولر نسیم شاہ کے بھائی عبید کی گیندیں کھیلنے میں مشکلات درپیش رہیں۔ سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم فاسٹ باولر عبید شاہ کیخلاف بیٹنگ کررہے ہیں ،تاہم وہ انکی اِن سوئنگ ڈیلیوریز سے پریشان ہیں جبکہ شارٹ بال انکے جسم پر لگی جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ تاحال فارم حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ ٹی20 ورلڈکپ میں کپتانی اور بیٹنگ ایوریج کے باعث بابراعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انکی حالیہ کارکردگی نہایتی مایوس کن رہی ہے۔میگا ایونٹ کے 4 میچز میں بابراعظم محض 4 میچز میں تقریباً 100 کے اسٹرائیک سے 122 رنز بناسکے تھے۔