غذا اور ورزش کی بنا پر ذیابیطس کو موخر کرنا کس قدر فائدہ مند ہے؟جانئے

07-18-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کاکہنا ہے کہ غذا اور ورزش کے ذریعے ذیا بیطس کو مؤخر کرنا پری ڈائیبیٹیز میں مبتلا لوگوں میں موت کے خطرات کم کر سکتا ہے۔

تحقیق بتاتی ہے کہ طرزِ زندگی میں لائی جانے والی ان تبدیلیوں کو ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے میں مدد کے طریقے کے طور پر سمجھا جانا چاہیئے۔مطالعے میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ صحت مند غذا لینے اور زیادہ ورزش کرنے جیسی تبدیلیاں پری ڈائیبیٹیز میں مبتلا افراد کے ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو موخر یا کم کر سکتی ہیں۔ا لبتہ یہ بات معلوم نہیں ہے کہ کسی شخص کو مستقبل میں بہتر صحت کے لیے ذیا بیطس کو کتنا مؤخر کرنا ہوگا؟ تحقیق میں محققین کومعلوم ہوا کہ وہ افراد جو اپنی ابتدائی تشخیص کے بعد کم از کم چار سال تک نان-ڈائیبیٹک رہیں گے ان کی موت واقع ہونے کے امکانات واضح طور پر کم (26 فی صد) ہوں گے۔ جبکہ ان میں دل کے دورے، فالج یا ہارٹ فیلیئر کے امکانات میں واضح کمی ہوگی۔امکانات میں یہ کمی ان لوگوں میں نہیں دیکھی گئی جو چار برس سے کم عرصہ نان ڈائبیٹیک رہے تھے۔