پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
07-18-2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا، ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے دوسرے شہر جانے کے لئے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کر دیا۔ مہنگائی کے ستائے عوام انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے پہلے ہی بجلی کے بلوں نے پریشانی میں اضافہ کیا ہوا، پٹرول مہنگا ہونے سے بنیادی ضروریاتِ زندگی کی اشیاء بھی مہنگی ہو جائیں گی۔ شہریوں نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔