مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ

07-18-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ازسرنو سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ن لیگ کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین سمیت دیگر سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔