پاکستان بار کونسل نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی حمایت کر دی
07-18-2024
(لاہور نیوز) ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ، پاکستان بار کونسل نے ایڈہاک ججز کی حمایت میں اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق ممبران پاکستان بار کونسل نے ہی عارضی ججز کی درخواست کی تھی، چیف جسٹس پاکستان نے گزارش کو مانتے ہوئے ایڈہاک ججز کیلئے کمیشن کا اجلاس بلایا۔ پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کے باعث عام سائلین کے کیسز التوا کا شکار ہیں، پاکستان بار کونسل نے الگ آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ بھی کر دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئینی ترمیم سے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے، الگ آئینی عدالت آئینی و سیاسی مقدمات کا فیصلہ کرے، الگ آئینی عدالت سے سپریم کورٹ کے ججز کا قیمتی وقت بچے گا۔