190ملین پاؤنڈ ریفرنس: اعظم خان کا عدالت کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا

07-18-2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آ گیا۔

عدالت میں دیئے گئے بیان کے مطابق شہزاد اکبر ایک دستخط شدہ نوٹ لے کر میرے پاس آئے، اس نوٹ پر شہزاد اکبر کے اپنے دستخط موجود تھے ،نوٹ پر کابینہ سے منظوری لینے کا لکھا تھا۔ متن میں بتایا گیا کہ شہزاد اکبر نے کہا کہ اس خفیہ ڈیڈ کو کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کرنے کی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے، شہزاد اکبر کی اس بات پر فائل سیکرٹری کابینہ کو بھجوا دی تاکہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ اعظم خان نے بیان میں کہا کہ میں نے وہ فائل  سیکرٹری کابینہ کے حوالے کر دی ، میں نے کابینہ میٹنگ میں ’ان کیمرہ اجلاس‘ ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔