سیشن کورٹ لاہور میں 20 جولائی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی
07-18-2024
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں گرمیوں کی تعطیلات کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، 20 جولائی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران 11 سے 31 اگست تک چھٹی پر ہوں گے، گرمیوں کی تعطیلات کے دوران دو گروپ ڈیوٹی انجام دیں گے، پہلا گروپ 20 جولائی سے 9 اگست تک، دوسرا گروپ 11 سے 31 اگست تک فرائض انجام دے گا۔ گروپ فرسٹ میں 41 جبکہ گروپ سیکنڈ میں 39 ایڈیشنل سیشن ججز ڈیوٹی دیں گے، گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی عملہ ہر عدالت میں موجود ہو گا۔ عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران صرف فوری نوعیت کے مقدمات پر سماعت ہو گی جبکہ مقدمات کے ٹرائل 31 اگست کے بعد ہوں گے۔