سرکاری سکولوں کے بچوں کی جسمانی نشوونما بہتر بنانے کا منصوبہ

07-18-2024

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں کے بچوں کی جسمانی نشوونما بہتر بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ’’مفت ناشتہ پروگرام‘‘ پر کام شروع کر دیا، 32 ہزار پرائمری سکولوں کے بچوں کو مفت دودھ، بسکٹ اور ڈبل روٹی یا بند دیئے جائیں گے، 35 لاکھ 18 ہزار سے زائد بچے پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے دودھ، بسکٹ اور ڈبل روٹی خریدنے کے لئے کام شروع کر دیا، کمپنیوں سے پری کوالیفکیشن درخواستیں طلب کر لیں، پیپرا رولز 2014ء کے تحت سامان خریدا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن کا ذیلی ادارہ خریداری کرے گا، رواں مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے بچوں کی صحت بہتر ہو گی اور تعلیم پر توجہ دینے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔