نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنے کی تجویز

07-18-2024

(لاہور نیوز) نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق 8 تجاویز وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کیں۔ پاور ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کر دیا جائے جبکہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے الگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرائی جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کئے جا سکتے ہیں، نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری کے ٹیرف پر نظرثانی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے جبکہ نیٹ میٹرنگ صارفین کو بجلی کی قیمت کی ادائیگی کیلئے مناسب وقت مقرر کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کی تجاویز پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم اس معاملے پر آزاد ماہرین کی رائے لیں گے۔