اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی

07-18-2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی۔

اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرائی گئی، اپوزیشن نے اجلاس بلانے کے لئے چھ نکاتی ایجنڈا بھی ریکوزیشن پر تحریر کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی،  بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ زیر بحث لانا اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پر ہے، ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صورتحال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔