فواد خان بڑھتی عمر کے خوف کا شکار
07-18-2024
(ویب ڈیسک) اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ ہر کوئی بڑھتی عمر کے خوف کا شکار رہتا ہے جو ایک عام سا خدشہ ہے۔
معروف اداکار فواد خان زندگی کی 43 بہاریں دیکھنے کے باوجود ملکی و غیر ملکی انڈسٹریز میں سلیبرٹی کرش کے طور پر جانے جاتے ہیں، وہ اپنے لُکس اور ایکٹنگ کے تجربے سے مداحوں کے دلوں میں رہتے ہیں لیکن فواد بھی دیگر اداکاروں کی طرح بڑھاپے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ ایک انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے لیکن سچ ہے کہ سپاٹ لائٹ میں ہونے کے باعث مردوں کو بھی ظاہری شکل وصورت کا خاص دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری سے باہر ہر کوئی بڑھتی عمر کے خوف کا شکار رہتا ہے جو کہ ایک عام سا خدشہ ہے حتیٰ کہ میں بھی درمیانی عمر کے ایک حصے کو ترتیب دے رہا ہوں۔ فوادخان نے معین اختر، جنید جمشید اور مائیکل جیکسن جیسے childhood idols کے اس دنیا سے رخصت ہوجانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’چاہے آپ ان سے ذاتی طور پر واقف ہوں یا نہیں لیکن ان کی غیر موجودگی ایک خلا چھوڑ جاتی ہے کیونکہ ان شخصیات نے آپ کی زندگی پر کسی نہ کسی طرح اثر ڈالا، اب ان کا وجود ختم ہو گیا ہے، یہ صرف وہ لوگ نہیں جنہیں ہم کھو دیتے ہیں بلکہ ان کی یادیں بھی آخر کار وقت اور گزرتی نسلوں کے ساتھ ختم ہو جاتی ہیں‘۔