پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بورڈ تحلیل ، نوٹیفکیشن جاری
07-18-2024
(لاہور نیوز) صوبائی حکومت نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بورڈ تحلیل کردیا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ چیئرمین سلمان صدیق کچھ عرصہ قبل بورڈ سے مستعفی ہوگئے تھے، سلمان صدیق کے مستعفی ہونے کےبعد پنجاب حکومت نے بورڈ تحلیل کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر)محمدبلال خان ،ڈاکٹرطلعت افزا، ڈاکٹرریاض احمد تسنیم،سمیع ابراہیم، ڈاکٹر محمدشفیع پتافی، ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی اور ڈاکٹر ہمیش خان کو بورڈ سے فارغ کردیا گیا۔