پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع

07-18-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی سالانہ جنرل میٹنگ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سی او او پی سی بی سلمان نصیر کرکٹ بورڈ کی سالانہ رپورٹ پیش کریں گے، سالانہ جنرل میٹنگ میں شامل ارکان کو پی سی بی کے مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔  بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ  میں پی سی بی کے مالی سال 24-2023 کے اخراجات پر تفصیلی گفتگو ہوگی، سال2023  میں کیے جانیوالے اخراجات اور آمدنی کے بارے میں بھی ارکان کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سالانہ اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ، ویمنز کرکٹ، پی ایس ایل پر بھی گفتگو متوقع ہے۔