مرغی کا گوشت سستا، انڈے مہنگے ہو گئے
07-18-2024
(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کا گوشت سستا جبکہ انڈے مہنگے ہو گئے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جس سے فی کلو قیمت 555 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 560 روپے کلو تھی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 372 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 386 روپے کلو تھا۔ دوسری جانب انڈے مہنگے ہو گئے ہیں، انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کے اضافے سے قیمت 256 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز انڈوں کی فی درجن قیمت 255 روپے تھی۔