پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا کل سے آغاز

07-18-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔

پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں کل ڈارون میں مدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 26 جولائی سے ڈارون میں ہی کھیلا جائے گا، صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے، کھلاڑیوں کو جیسن گلیسپی کی موجودگی سے بہت فائدہ ہوگا۔ واضح رہے کہ  پاکستان شاہینز کی 3 سال میں یہ تیسری ریڈ بال سیریز ہے،اس سے قبل اس نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلی تھی۔