70سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

07-18-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں 70 سالہ خاتون شمع زیدی کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حیدر شوٹر، احسن اور عبداللہ شامل ہیں ، ملزم حیدر علی اور عقیل حسین عرف وکی کے درمیان چند روز قبل آئس کا نشہ کرنے پر جھگڑا ہوا ، ملزم حیدر شوٹر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عقیل عرف وکی کے گھر پر فائرنگ کی جس سے فائر گیٹ کے اندر سے کراس ہو کر عقیل عرف وکی کی بزرگ تائی کو جالگے ۔ پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ خاتون 2روز ہسپتال میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔