مریم نواز کی عاشورہ انتظامات پر انتظامیہ وسکیورٹی اداروں کو شاباش

07-18-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عاشورہ کے انتظامات اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے صوبائی وزراء، کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کو سراہا جبکہ  عمدہ انتظامات پرچیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی، وزیراعلیٰ نے عاشورہ کے شاندار سکیورٹی انتظامات پرآئی جی اور پوری پولیس ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے  پنجاب میں پہلی بار حکومت کی طرف سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پرکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو بھی شاباش دی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہوکر کام کیا، عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزراء قابل تحسین ہیں، اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا۔