سیمنٹ کی بوری 300 روپے مہنگی ہو گئی
07-18-2024
(ویب ڈیسک) سیمنٹ کی بوری 300 روپے مہنگی ہو گئی ہے، غریب کے لئے گھر بنانا مزید مشکل ہو گیا۔
حالیہ بجٹ کے بعد لاہور میں سیمنٹ کی بوری 300 روپے اضافے کے ساتھ 1500 روپے کی ہو گئی ہے۔ سیمنٹ کے ساتھ ساتھ سریا، ریت، بجری اور اینٹیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں، چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ کے بعد سیمنٹ میں 1 سے 2 روپے ایکسائز ڈیوٹی بڑھی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ چیئرمین سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کنسٹرکشن مٹیریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں تاکہ گھر بنانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے، شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو گھر پہلے 45 لاکھ میں بنتا تھا اب وہ 75 لاکھ میں بن رہا ہے۔