نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں سے ناراض

07-18-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں۔

انسٹاگرام پر اپنی سٹوریز میں کسی فنکار کا نام لئے بغیر اداکارہ نے محرم کے دنوں میں سیروسیاحت کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نور بخاری نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کوئی چھٹیاں منارہا ہے، کوئی پارٹی کررہا ہے جبکہ کچھ لوگ مظلومین کربلا کا دکھ منا رہے ہیں۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ سادہ سی بات واضح کرتی ہے کہ کون یزید کے لشکر سے تھا اور کون حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ ۔اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فنکاروں سے محرم الحرام کے دنوں کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔