جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر 2 مسافر گرفتار
07-18-2024
(ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت سفیان سرور اور اسد والٹر کے نام سے ہوئی، ملزم سفیان سرور جعلی ویزے پر آذربائیجان جانے کی کوشش کررہا تھا جبکہ ملزم کے پاسپورٹ پر پاکستان آمد اور یونان روانگی کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔ ملزم اسد والٹر فلائٹ جی ایف 765 کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے 12لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔