انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 2اشتہاری ملزمان گرفتار
07-18-2024
(ویب ڈیسک) ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، انسدادِ انسانی سمگلنگ لاہور نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان احسن شہباز اور احتشام کو لاہور سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہری کو کینیڈا کا ورک ویزہ دلوانے کیلئے 22 لاکھ روپے بٹورے تھے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔