یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی: وزیرا عظم کا پاک افواج، انتظامیہ، پولیس کو خراج تحسین

07-17-2024

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افواجِ پاکستان، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے، ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلسے جلوس کا انعقاد ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے، یومِ عاشور کو پُرامن رکھنے پر ہر افسر و اہلکار کے مشکور ہیں۔