مخصوص نشستوں کے کیس پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

07-17-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس پر عملدرآمد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری اور لیگل ونگ کے حکام شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈرز پر عملدرآمد کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور ہو گا۔