عریشہ رضی کے حاملہ ہونے کی افواہیں سرگرم

07-17-2024

(ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کے حاملے ہونے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

اداکارہ عریشہ رضی نے بطور چائلڈ سٹار شوبز کی دنیا میں قدم رکھا،سال 2022 میں  عریشہ رضی کے اچانک نکاح کی خبر سامنے آئی جبکہ رواں برس کے آغاز میں اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ حال ہی میں اداکارہ عریشہ رضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے چند تصاویر شیئر کیں  جن میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سیروتفریح کرتی نظر آئیں۔ مذکورہ تصاویر میں   عریشہ نے سفید سلک کی شرٹ کیساتھ سیاہ جینز زیب تن کررکھی تھی جبکہ ان کی کھلی سٹریٹ زلفیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی تھیں۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداحوں نے جہاں ان کی تعریفیں کیں وہیں ان کے لباس اور انداز پر چند صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔  کچھ صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ عریشہ رضی امید سے ہیں اور جلد ان کےہاں پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے ایسی افواہوں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔