شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا: گورنر پنجاب

07-17-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا۔

یوم عاشور پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ  واقعہ کربلا ہمیں حق کی خاطر آواز اٹھانے کا پیغام دیتا ہے، عاشورہ محرم ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یومِ عاشور حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کے بے مثل عزم سے عبارت ہے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کیا،  یومِ عاشور حق اور باطل کی درمیان واضح تفریق کا درس دیتا ہے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ   شہدائے کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا، واقعہ کربلا ہمیں آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے کا سبق دیتا ہے،  واقعہ کربلا ہمیں اپنے اندر ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔