صوبہ بھر میں منعقد ہونے والی مجالس و عزاداری جلوسوں کی تفصیل سامنے آگئی

07-17-2024

(لاہور نیوز) یوم عاشور پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری جلوسوں کی تفصیل سامنےآگئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں آج 2730 جلوس برآمد اور 2500 سے زائد مجالس منعقد ہو رہی ہیں،  صوبائی دارالحکومت میں آج 46 جلوس برآمد جبکہ 227 مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے، شیخوپورہ ریجن میں آج 96 جلوس برآمد اور 36 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ گوجرانوالہ ریجن میں 363 جلوس برآمد اور 302 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، راولپنڈی ریجن میں آج 202 جلوس برآمد ہوئے جبکہ 307 مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے، سرگودھا ریجن میں آج 427 جلوس برآمد ہوئے اور 427 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ فیصل آباد ریجن میں561 جلوس برآمد  جبکہ 258 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، ملتان ریجن میں آج 284 جلوس برآمد ہوئے اور 224 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، ساہیوال ریجن میں آج 119 جلوس برآمد ہوئے اور 47 مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے، ڈی جی خان ریجن میں آج 428 جلوس برآمد اور 639 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، بہاولپور ریجن میں آج 204 جلوس برآمداور  83 مجالس منعقد ہو رہی ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار عزاداری جلوسوں و مجالس کے سکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز بھی یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات پر فرائض انجام دے رہی ہیں، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز ٹریفک افسران فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی جاری ہے۔