جلوسوں،مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی: سربراہ لاہور پولیس

07-17-2024

(ویب ڈیسک) یومِ عاشور کے موقع پر لاہور پولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات، لاہورپولیس کے11ہزار500سے زائد افسران واہلکارسکیورٹی فراہم کررہے۔

تفصیلات کےمطابق یومِ عاشور پر 231مجالس اور46عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،عزاداروں کی سکیورٹی کے لئے شہر بھر میں127ناکے لگائے گئے۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے جلوس کے شرکاء کو 3 درجاتی حصار پر مبنی حفاظتی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، ڈیوٹی پر تعینات پولیس سٹاف اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھے،حکومتی احکامات کی روشنی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔