24 گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم گرم و مرطوب، چند مقامات پر بارش کا امکان

07-16-2024

(لاہور نیوز) اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد میں اگلے 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، لاہور کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔