وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں عزاداروں کیلئےسبیلوں اور کھانے کا اہتمام

07-16-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پورے صوبے میں عزاداروں کے لئےسبیلوں اور کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عزاداروں اور جلوس میں شریک عوام کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سبیلیں لگائی گئی ہیں، یوم عاشور میں جلوسوں اور عزاداروں کے لئے خصوصی سبیلوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دیگر اداروں کے اشتراک سے سبیلوں کے انتظامات رات گئے مکمل کر لئے۔ ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے عزاداروں کی تواضع کا سلسلہ جاری ہے، کھانے کے پیکٹ اور مشروبات جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیے گئے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرجلوسوں میں شریک خواتین، بزرگوں اور بچوں کی خدمت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایمبولینس اور طبی عملہ بھی عزاداروں کی دیکھ بھال اور مدد کے لئے متحرک ہے۔ شدید گرمی میں عزاداروں کے لئے سہولیات کا خصوصی انتظام کرنے پر شرکاءنے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدام کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ یوم عاشور کے ایام میں سبیلوں اور لنگر کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔