این ٹی ڈی سی واپڈ ٹاؤن کے کنٹرول روم میں آتشزدگی،2ملازمین جھلس گئے
07-16-2024
(لاہور نیوز) این ٹی ڈی سی واپڈا ٹاؤن 220کے وی گرڈ سٹیشن کے کنٹرول روم میں حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملازمین جھلس گئے۔
ذرائع کے مطابق فلیش کے باعث ڈیوٹی پر موجود ایس ایس او عمار اور اے ایس ایس اے عدیل بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کنٹرول روم میں دھماکے سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ، 220 کے وی واپڈا ٹاؤن سے فیڈ ہونے والے لیسکو کے مختلف علاقوں میں رات سے بجلی بند ہے۔ واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، آرکیٹیکٹ سوسائٹی، گلشن لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں رات سے بجلی کی سپلائی متاثر ہے، گرڈ میں خرابی کے باعث لیسکو کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی بند کی جارہی ہے، این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں بجلی بحالی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔