واسا نے شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کا پلان بنا لیا
07-16-2024
(لاہور نیوز) واسا نے شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کا پلان بنا لیا۔
واسا کی جانب سے شہر لاہور کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کی جائے گی، واٹر میٹرز کی تنصیب کے ذریعے پانی کے استعمال کے مطابق بل بھی وصول کیا جائے گا، واسا انتظامیہ نے "بلیو ڈراپ پراجیکٹ" پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور 200 گھروں میں صاف پانی کی فراہمی کا پلان تیار کیا گیا ہے، بلیو ڈراپ پراجیکٹ کے تحت مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، جوہر ٹاؤن کے کچھ علاقوں کو بلیو ڈراپ کے تحت پانی کی فراہمی کی جائے گی۔