صوبائی وزیر خوراک کا یوم عاشورہ پر آٹا سپلائی یقینی بنانے کا حکم

07-16-2024

(لاہو رنیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے عاشورہ پر صوبہ بھر میں آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے افسران عاشورہ پر آٹے کی سپلائی کو ہرصورت یقینی بنائیں، کسی بھی ضلع میں آٹے کی مقرر کردہ نرخوں سے زائد فروخت پر ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے آٹا ڈیلرز اور ریٹیلرز آٹے کے نرخ واضح آویزاں کریں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیلڈآپریشن کو بھی مکمل فعال رکھا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  فوڈ سیفٹی ٹیمیں عاشورہ کے موقع پر پکوان سنٹرز پر کھانے کے معیار کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔